کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال میں پان کی دکان سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر کے ڈی ایس پی اور اسکے بیٹے کو گرفتار کر لیا ،ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ علینہ راجپر کے مطابق گاڑی ڈی ایس پی کے استعمال میں ہے،ڈی ایس پی سمیت تین ملزمان کو تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے،واردات میں استعمال ہونے والی موبائل کے نمبر کو تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی، واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے میں موجود سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے پان کی دکان میں لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی ، پان شاپ کے مالک شاہزیب مغل کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ کیاگیا ، پان شاپ کے مالک کے مطابق 2 جون کو سادہ لباس 3 افراد نے دکان سے سات ہزار روپے لوٹے تھے،12جون کو پھر رات گیارہ بجے پولیس موبائل پر سوار سادہ لباس تین افراد آئے اور50 ہزار روپے مالیت کے مختلف اقسام کے سگریٹ اور 15 ہزار روپے لوٹے،مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا، گلشن چورنگی پہنچ کر میری جیب سے بھی 10 ہزار روپے نکال لیے، مجھے مار پیٹ کر موبائل سے اتار دیا اور فرار ہوگئے،پولیس موبائل کی اگلی پچھلی نمبر پلیٹ نہیں تھی
Loading...