Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 01 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا

ویب ڈیسک منگل 29  ستمبر 2020
منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا

لاہور(قومی اخبارنیوز) لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی جس کے بعد عدالت عالیہ نے عبوری ضمانت کا اپنا حکم واپس لے لیا‘ جس کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا‘ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ نیب کے پاس کوئی ثبو نہیں ہے‘ جبکہ نیب کے وکیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔ منی لانڈرنگ کیلئے جعلی کمپنیاں بنا رکھی تھیں۔ ان کے اثاثوں میں 22 گنا اضافہ ہوا‘ لندن فلیٹس کا جواب نہیں دے سکے‘ شہباز شریف نے دوران سماعت روسٹرم پر آکر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کسی کمپنی سے ایک دھیلا میرے اکاؤنٹ میں نہیں آیا‘ خریدار بوں میں ایک ہزار ارب بجائے ڈھائی سوسال میں بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ بعد ازاں شہباز شریف کو گرفتاری کے بعد سخت سیکورٹی میں نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ جہاں انکا ابتدائی طبی معائنہ کرایا گیا۔ آج صبح شہباز شریف کوریمانڈ کیلئے نیب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کرکے اس کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرار داد کی توثیق کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر اے پی سی میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔ سابق وزیر اعظم نے خبر دار کیا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے‘ مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شیف نے اپنے بھائی کی گرفتاری کے بعد دوٹو ک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جاسکتا ہے۔

(91 بار دیکھا گیا)

تبصرے