کے الیکٹرک کے ظلم اور پانی کے مسائل پر جماعت اسلامی کا کراچی میں 25 سے زائد مقامات پر احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا مافیا جیسا طرزِ عمل ہے جو بجلی چوروں کو پکڑنے کے بجائے پوری پوری آبادیوں کی بجلی منقطع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کے بھی شدید مسائل موجود ہیں۔ منعم ظفر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی "حق دو کراچی” تحریک مسلسل جاری ہے اور کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ شہر کے جائز حقوق کے لیے کراچی میں 25 سے زائد مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*