
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا مافیا جیسا طرزِ عمل ہے جو بجلی چوروں کو پکڑنے کے بجائے پوری پوری آبادیوں کی بجلی منقطع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کے بھی شدید مسائل موجود ہیں۔ منعم ظفر نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی "حق دو کراچی” تحریک مسلسل جاری ہے اور کراچی کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ شہر کے جائز حقوق کے لیے کراچی میں 25 سے زائد مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔
