‏SBCA میں اختیارات کی جنگ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں برطرفی کا نوٹس جاری کرنے کے بعد اسی روز بااثر مافیا نے لیٹر واپس کرادیا

پٹہ مافیا اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرکے برطرفی کے نوٹس جاری کراتی ہے، ڈاکٹرعاصم اسے منسوخ کرادیتے ہیں

ماضی میں جمیل میمن کی بر طرفی کا لیٹر جاری کرایا گیاتو ڈاکٹر عاصم نے بحال کروادیا،سینٹرل کے معاملے پر بھی ہنگامہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ مافیا سسٹم اور اعلیٰ افسران میں ٹھن گئی، دونوں طرف سے طاقت کا مظاہرہ جاری

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ مافیا سسٹم اور ادارے کے بااثر افسر ڈاکٹر عاصم میں اختیارات کی جنگ چھڑ چکی ہے اس کا مظاہرہ ایک بار پھر گزشتہ شب اس وقت دیکھنے میں آیا جب پٹہ مافیا نے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی لگائی ہوئی ٹیم کے آدھے درجن سے زائد افراد کو ایک جھٹکے کے اندر فارغ کرادیا تاہم سائیں سرکار کے چہیتے ڈاکٹر عاصم نے اسی روز برطرفی کا نوٹی فکیشن واپس کرادیا، اس حوالے سے ہم قومی اخبار گروپ کے قارئین کو یاد دلاتے چلیں کہ ادارے میں برطرفی کے لیٹر نکلنا اور پھر اسی روز بااثر مافیا نے ان نوٹی فکیشن کو بارہا واپس کرایا یے جس کی ایک مثال جمیل میمن کی بھی ہے، کہ پٹہ سسٹم ڈاکٹر عاصم کے لگائے ہوئے افراد کو نکلونے کے لیے لیٹرجاری کراتی تو سائیں سرکار کی ٹیم ان کو اسی روز بحال بھی کرادیتی ہے، اس سلسلے میں سینٹرل کے معاملے کو لے کر بھی ایک ہنگامہ اٹھ کھڑا ہواتھا،گزشتہ دنوں بھی ایس بی سی اے کی پٹہ مافیا نے ڈاکٹر عاصم کی ٹیم کے نصف درجن افراد کو ہٹاکر انہیں ایڈمن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرکے ایک لیٹر جاری کرایا جس میں سینٹرل کے ڈاکٹر ضیاءکے نوٹی فکیشن کو منسوخ کراکے اپنی طاقت کو ظاہر کیا گیا اور کرپٹ ترین افسر جہانگیر کو بھی ڈاکٹر عاصم بحال کراکے اپنی ٹیم میں واپس لے آئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*