SBCA انسپکٹر کاشف SP شاہ محمد شاہ کا قتل میں شریک

کورنگی لکھنو سوسائٹی سے لانڈھی 6تک غیر قانونی کمرشل تعمیرات نے بلڈنگ انسپکٹر کاشف کو کروڑ پتی بنادیا

کاشف کورنگی رئیس مما کا اہم ساتھی تھا’ اس کی سرپرستی میں بھتہ خوری کو نئی شکل دینے پر متحدہ لندن نے بھرتی کرایا

متحدہ لندن سے خفیہ مراسم ہیں’ کالعدم تنظیموں کے افراد بھی گروپ میں شامل ہیں’ لہٰذا دھونس دھمکی خصوصیت ہے

کاشف خان کے سنگین معاملات میں ملوث ہونے اور اس کے کالے کرتوتوں کے بارے میں مزید انکشافات متوقع

کراچی (رپورٹ O اے آر ملک ) SBCA کا بلڈنگ انسپکٹر کورنگی رئیس مما کی ٹیم کا اہم حصہ رہا’ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ کاشف خان کورنگی رئیس مما کی اس ٹیم کا ریکی چیف رہا۔ جس ریکی کی بنیاد پر لانڈھی میں ڈاکٹر دلشاد اور ان کے دوست SP شاہ محمد شاہ کو متحدہ لندن کے نامور دہشتگرد رئیس مما نے قتل کیا تفصیلات کے مطابق SBCA کے بلڈنگ انسپکٹر کاشف کورنگی نے رئیس مما کی چھتر چھائوںمیں بھتہ وصولی کو نئی شکل دے کر خوب ما ل کمایا۔ پھر رئیس مما کی سفارش پر SBCA میں بھرتی ہوا اور کورنگی کراسنگ لکھنئو سوسائٹی وغیرہ سے لے کر لانڈھی نمبر 6 تک غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور فی چھت بھاری رشوت لے کر کروڑ پتی بن گیا ہے ‘ ذرائع کے مطابق موصوف کے دہشتگردوں کا کالعدم تنظیموں اور متحدہ سمیت مضبوط مراسم ہیں اور وہ متحدہ لندن کے دہشتگردوں کا مدد گار ہے اور متحدہ لندن سیٹ اپ کو خفیہ انداز میں چلا رہاہے ‘ موصوف کاشف خان کے مزید سنگین معاملات میں ملوث ہونے اور اس کے کالے کرتوتوں کی داستان جس انداز میں سامنے آرہی ہے اس کے بارے میں مزید انکشاف جلد آئندہ اشاعتوں میں شائع کئے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*