‏‎ SBCAکے پٹہ سسٹم کا ناپاک مشن جاری

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ سسٹم نے ملک دشمن عناصر اور انڈرورلڈ کو بھی ساتھ ملالیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست حسین ڈی سی خود کو ڈپٹی کمشنر کہہ کرکروڑوں کا دھندا کرتا ہے

کھلے بندوں غیر قانونی تعمیرات ، پورشنز اور فلورزکی تعمیر سے کروڑوں روپے کمائے جارہے ہیں، حکام توجہ دیں

جمشید روڈ میں دس سے زائد غیر قانونی تعمیرات جاری، سرکاری خزانے کو بھاری نقصان، سائیں سرکار کی خاموشی

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک) سائیں سرکار کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر نافذ کیا گیا پٹہ سسٹم اپنے ناپاک مشن کے ساتھ کامیابی کا سفر طے کر رہا ہے۔پٹہ سسٹم کے آلہ کار بننے والے معمولی اہل کار بھی اپنی پہچان اپنے افسران کے نام سے کرانے لگے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست اعلی حسین DC نامی اہلکار ڈپٹی کمشنر نہیں ہے ۔نظارت سے آکشن میں اٹھائی گئی سرکاری گاڑی میں گھومنے والا اپنے آپ کو ڈپٹی کمشنر کہتا ہے۔حسین ڈی سی نامی شخص نے ایوان کرپشن میں تمام کرپٹ اور چور بلڈرز اور ٹھیکیداروں کو اپنے ساتھ ملا لیا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے جمشید روڈ پر 10 سے زائد غیر قانونی تعمیرات شروع کر دیں۔ جمشید روڈ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کے لیے پٹہ سسٹم کی چھتر چھایا میں یہ چور اور کرپٹ ٹولہ یکسوئی سے مگن ہے۔جس میں جمیل میمن۔نیاز لغاری۔ریحان ایلا یچی ۔سمیع شیخ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔حسین ڈی سی یہ تمام کارروائیاں اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں کررہا ہے اور کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن غیر قانونی تعمیرات کے ضمن میں کی جارہی ہیں جس سے ثابت ہوچکا ہے کہ ایس بی سی اے کے تمام زونز میں پٹہ سسٹم بھرپور طاقت اور اثرورسوخ رکھتا ہے اور کھلے بندوں غیر قانونی تعمیرات ، پورشنز اور فلورزکی تعمیر سے کروڑوں روپے کمائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے تاہم سائیں سرکار نے خاموشی اختیار کررکھی ہے،شہر قائد کو مکمل طور پر کنکریٹ کا ڈھیر بنانے کے اس وزن کو آگے بڑھانے کے لئے پٹہ سسٹم کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر اور انڈرورلڈ سے منسلک لوگ بھی اب سامنے آنے شروع ہوگئے۔معمولی سروے میں ایک ہی روڈ پر 10 سے زائد غیر قانونی تعمیرات ہے جن کے پلاٹ نمبر مندرجہ ذیل ہیں۔پلاٹ نمبر JM 652 ۔پلاٹ نمبر JM 763۔پلاٹ نمبر JM 448 ۔پلاٹ نمبر JM 867 ۔پلاٹ نمبر JM 775 ۔پلاٹ نمبر JM 467 /6۔پلاٹ نمبر GRE 187 ۔پلاٹ نمبر GRE 467 ۔پلاٹ نمبر 771 پیر الہی بخش کالونی ان تمام پلاٹس پر سسٹم کے تحت غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں،قومی اخبار گروپ اپنے اخبارات کے ذریعے کراچی کے تمام زونز ایسٹ، ویسٹ،ساو¿تھ ، سینٹرل کے پٹہ سسٹم اور اس کے غیر قانونی دھندوں کو بے نقاب کررہا ہے اور اب یہ محکمہ انسداد بدعنوانی اور دیگر حکام کی ذمے داری کے کہ وہ اس جانب توجہ دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*