‎کے ڈی اے ملازم ارب پتی، ادرہ کنگال۔

قسط 1 پڑھیں

بدعنوان ملازمین کی لوٹ مار سے شہر بد حال دریاست ہے جس کی شکار DG تا کلرک اربوں پتی شہری لٹ گئے

‎ہیڈ کلرک جاوید مائیکل کی مزید 6 قیمتی بھاری مالیاتی جائیدادوں کا انکشاف; بہن بہنوئی طارق فرنٹ مین بنالئے

جاوید مائیل کا ماضی خوفناک دہشتگر دقمر ٹیڈی و دیگر سے جڑا، آج کل حمید رشید بولتی زبانیں بند کراتا اور سر جھکو آتا ہے

کراچی (رپورٹ : اے آر ملک ) KDA کو چوہے چاٹ گئے اربوں کی لوٹ کھسوٹ سے افراد ارب پتی ، ریاست بے حسی کا شکار ، شہر بد حال ، بدکار اعمال کی بے ڈھنگی چال ، جو جتنا بد نام اتنا ہی نواز دیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق جاوید مائیکل جن کا ماضی اورنگی کے پسماندہ علاقے سے شروع ہوتا ہے آج بہن، بہنوئی طارق اور دوستوں کو فرنٹ مین بنا کر اربوں کی جائیداد بنا چکا ہے جاوید مائیکل کی مزید لیتی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے جس میں بفرزون میں واقع 5/A/15 مکان نمبر دوسرا سیکٹر 3/A/15 میں واقع | مکان 574/R تیسرا سیکٹر 3/A/15 میں واقع مکان 13 / چوتھا سیکٹر 11 / A میں واقع 1638/4 R پانچواں سیکٹر 5 نارتھ کراچی میں واقع 124 R چھٹا سیکٹر 12 A میں واقع مکان 11552-5 شامل ہیں مذکورہ ہیڈ کلرک نے کچھ گھر اپنی بہن اور کچھ گھروں کو بہنوئی طارق کے نام پر کر رکھے ہیں اور یہ انہیں اپنے فرنٹ مین کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔ اس کا طریقہ واردات یہ ہے کہ اس نے دہشت کی علامت بنی سیاسی تنظیموں کے زور پر افراد کو اپنی آڑ بنا کر کام کیا ہے جس میں آج کل اس شراکت دار حمید رشید ہے جو کہ سیاسی جماعت کا نام استعمال کرتا ہے وہ اس کے راستے کی رکاوٹ بنے والے کا سر کچلتا ہے اور زبانیں خاموش کراتا ہے مگر اس کی لوٹ کھسوٹ میں سے بھاری حصہ بھی لیتا ہے کچھ جائیدادیں اس کے نام پر بھی ہیں۔ ماضی میں اس ہیڈ کلرک جاوید مائیکل کا تعلق جنوبی افریقہ میں مارے جانے والے متحدہ لندن کے نامور خوفناک دہشت گرد قمر ٹیڈی اور دیگر سے رہا ہے اور یہ جنہیں ریاستی عمال و اداروں سے بچا کر رو پوشیاں کاٹنے اور سہولتیں فراہم کرنے میں ملوث رہا ہے۔ جاوید مائیکل کی روزانہ آمدن 2 لاکھ کے لگ بھگ ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*