‏KDA ہیڈ کلرک ارب پتی بن گئے

ادارہ ترقیات کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج، حکام بالا کی ناک کے نیچے کرپشن انتہا پر پہنچ چکی،تحقیقاتی ادارے خاموش

جاوید مائیکل اور حمید رشید ملی بھگت کر کے ڈی اے کے مہنگے ترین پلاٹس جعلی ڈاکو مینٹس پر اپنے پارٹنر زاور اپنی فیملی کے نام کروا چکے ہیں

حمید رشید سیاسی وابستگی کے بنا پر ادارے میں اثر ورسوخ رکھتا ہے اور کرپشن کا بازار گرم کیا ہواہے،کے ڈی اے کو اربوںماہانہ کا نقصان
اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں شمس صدیقی، ڈی ایل ایم قاسم لمبا اے ڈی عاطف ،سعید خان اور دیگر اافسران سہولت کاری میں پیش پیش

کراچی ( رپورٹ اے آر ملک)کے ڈی اے کا ہیڈ کلر ارب پتی بن گیا کے ڈی اے میں کرپشن عروج پرجارہی ہے جاوید مائیکل اور حمید رشید مل کر کے ڈی اے کے مہنگے ترین پلاٹس جعلی ڈاکو مینٹس پر اپنے پارٹنر حمید رشید اور اپنی فیملی کے نام کروا چکا ہے جس میں پلاٹ نمبر R-12 سیکٹر 2 نارتھ کراچی جس کی مالیت ڈھائی کروڑ بنتی ہے جو کہ صرف ایک پلاٹ کی مالیت ہے اس طرح سے کئی پلاٹس ہیں جن میں مکان نمبر R-13 سیکٹر 15-A بفر زون نارتھ کراچی ‘ مکان نمبر L-552 سیکٹر 5A-2 نارتھ کراچی ‘ مکان نمبر R-638/4 سیکٹر 11-A نارتھ کراچی شا مل ہیں ‘جاوید مائیکل اور اس کا پارٹنر لاکھوں رشوت کے عوض نام کروا چکا ہے حمید رشید سیاسی وابستگی کے بنا پر ادارے میں اثر ورسوخ رکھتا ہے جس کی بنا پر کرپشن کا بازار گرم ہے۔ کے ڈی اے کا اے ڈی سرفراز ریکوری ڈپارٹمنٹ کا اہلکار ہے جو رشوت کے عوض جاوید مائیکل اور اس کے پارٹنر حمید رشید کو لاکھوں کی رشوت کے عوض جعلی چالان بنانے میں سہولت کاری دیتا رہتا ہے کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں شمس صدیقی ڈی ایل ایم قاسم لمبا اے ڈی عاطف ‘ اے ڈی سعید خان اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران سہولت کاری میں پیش پیش ہیں ان میں سے کئی نام کرپشن کی انکوائری کیسوں میں شامل ہیں حکام بالا کی ناک کے نیچے ان تمام کرپشن کرنے میں ملوث افراد کو قانون کے گرد کب لایا جائے گا جو ادارے کو مہینوں میں اربو ں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیںاگر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں ان کرپٹ لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے توکے ڈی اے کو فائدہ ہوگا ان تمام تحقیقاتی اداروں کو اور کے ڈی اے کے متعلقہ ایماندار افسران ان کرپٹ عناصر کو تحقیقات کیلئے نیب اور اینٹی کرپشن جیسے اداروں سے کام لے کر محکمہ جاتی کارروائی ان کرپٹ عناصر کے خلاف عمل میں لائی جائے جس سے اربوں روپے کا فائدہ پاکستان کے قومی خزانہ کو ہوگا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*