نومنتخب اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد کو یہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز کی گئی تقریر پر اپوزیشن بنچوں پر موجود اپنے ہی ساتھیوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور تجویز دی تھی کہ اتحادی حکومت سابق وزیر اعظم کے خلاف طاقت کا استعمال کرے تاکہ انہیں لانگ مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے سے روکا جا سکے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق راجا ریاض کو اپوزیشن کے دیگر اراکین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی توجہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر مرکوز رکھیں، بجائے اس کے کہ عمران خان کو نشانہ بنایا جائے، جو اپنے دفاع کے لیے ایوان میں موجود نہیں تھے۔