Qaumi Akhbar

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر راجا ریاض کو اپنے ہی اراکین کی برہمی کا سامنا

نومنتخب اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد کو یہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز کی گئی تقریر پر اپوزیشن بنچوں پر موجود اپنے ہی ساتھیوں کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور تجویز دی تھی کہ اتحادی حکومت سابق وزیر اعظم کے خلاف طاقت کا استعمال کرے تاکہ انہیں لانگ مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے سے روکا جا سکے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق راجا ریاض کو اپوزیشن کے دیگر اراکین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی توجہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر مرکوز رکھیں، بجائے اس کے کہ عمران خان کو نشانہ بنایا جائے، جو اپنے دفاع کے لیے ایوان میں موجود نہیں تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version