
امریکا میں آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 2024 کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں۔
اس بڑے ٹورنامنٹ کے امریکا میں 16 میچز کھیلے جائیں گے ان میں سے 8کی میزبانی نیویارک کا نیساوکاؤنٹی اسٹیڈیم کرے گا جبکہ ڈیلاس اور ٹیکساس میں چار چار میچز منعقد ہوں گے۔
نئی دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی تاریخ کتنی پرانی؟
نیویارک کے نیساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں مئی کے آخری ہفتے میں آزمائش میچز کھیلے جاچکے تھے۔
اس دوران کم وبیش تمام انتظامات مکمل پائے گئے جہاں تک اسٹیڈیم میں کھانے پینے سے متعلق اشیا کی بات ہے تو وہ تمام چیزیں مقابلوں کے دوران دستیاب ہوں گی۔
یاد رہے کہ اس اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں یعنی پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے درمیاں تاریخی میچ9جون یعنی کل شیڈول ہے۔
اس سلسلے میں آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی کے مطابق ہم نے پارک لینڈ کو بہت ہی کم وقت میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے اور اس کا موازنہ دنیا کے کسی بھی اسٹیڈیم سے کیا جاسکتا ہے۔
قومی کرکٹرز کی ‘کاؤ بوائے ہیٹ’ پہن کر تفریح، ہارس رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے
واضح رہے کہ نیویارک میں تعمیر ہونے والے اس کرکٹ اسٹیڈیم کوصرف5ماہ کے دوران مکمل کیا گیا ہے۔
گذشتہ ماہ اس اسٹیڈیم نے یہاں آنے والے اپنے ابتدائی مہمانوں کو خوش آمدید کہا ان میں خاص طور پر لیجنڈری ایتھلیٹ اور اب ورلڈ کپ2024کے المیبسیڈر بوسین بولٹ بھی شامل تھے ۔
ان کے علاوہ 2009کے ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک، سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرٹلے امبروز،انگلینڈ سےتعلق رکھنے والے لیام پلینکٹ، امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کرکٹر کورے اینڈرسن اور مونانک پیٹل جبکہ امریکی کرکٹ ٹیم کےعلاوہ دنیا نے باسکٹ بال کےاسٹار کھلاڑی جان اسٹریکس، الینا ڈیلی ڈون، بیس بال کھلاڑی بارٹولوکولون، فٹبال لیگ کھلاڑی وکرکٹرز اور فنیسنگ اسٹار ابتہاج محمد بھی شامل تھے۔