Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ’میامی فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈ کیلئے نامزد

ویب ڈیسک اتوار 06  ستمبر 2020
نبیل قریشی کی مختصر  ویڈیو ’میامی فلم فیسٹیول‘  میں ایوارڈ کیلئے نامزد

کراچی (قومی اخبارنیوز)پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم‘کی جانا’کو میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میوزک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر میوزیکل ویڈیو کو ’میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مختصر میوزیکل فلم”کی جانا“ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے دی تھی۔فلم‘کی جانا’کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے جب کہ اس کے کرداروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک شامل ہیں۔

(49 بار دیکھا گیا)

تبصرے