کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج تیسرا روز ہے۔
آج گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل آؤٹ ہو گیا، پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس پر آؤٹ ہو کر وائرل ہوا ہے۔
صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک ہو گا۔
چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے
انہوں نے بتایا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رہیں گی۔
چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ امتحانات میں طلباء کی جانب سے موبائل فون لانے پر ضبط کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صبح کے اوقات میں لیا جانے والا بارہویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہونے کے بعد وائرل ہو گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ انٹر کا کیمسٹری کا پرچہ ڈی جے کالج کے احاطے سے کیسے آؤٹ ہوا؟ اس پر انکوائری ہو گی۔
انہوں نے گزشتہ روز آدم جی سائنس کالج، ایس ایم آرٹس کالج اور ڈی جے سائنس کالج کا دورہ بھی کیا تھا