Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 24  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یوٹیوب اب سبسکرائبر کو ای میل نوٹس نہیں بھیجے گا

ویب ڈیسک جمعه 14  اگست 2020
یوٹیوب اب  سبسکرائبر کو ای میل  نوٹس نہیں بھیجے گا

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) آ پ نے نوٹ کیا ہوگاکہ یوٹیوب پر کوئی چینل سبسکرائب کرنے یا کسی ویڈیو پر آ پ کی رائے کے جواب میں کوئی ردِ عمل آ تا ہے تو اس کا اظہار آ پ کے ای میل ان باکس میں دکھائی دیتا ہے۔ لیکن اب 13 اگست کیبعد ای میل پر یہ نوٹس موصول نہیں ہوں گے۔یوٹیوب کے مطابق کسی چینل کی نئی ویڈیو، کسی اعلان، یا ردِ عمل کا جو ای میل نوٹس بھیجا جاتا ہے انہیں صرف0.1 لوگ ہی پڑھتے ہیں۔ یوٹیوب نے کہا ہے کہ اب اگر آ پ کو نئے اپ لوڈ، لائیو اسٹریم اور ویڈیو پریمیئر کا ای میل نوٹس وصول کرنا چاہتے ہیں تو آ پ کو سبسکرپشن کے وقت ہی اس آ پشن کو اختیار کرنا ہوگا۔

(128 بار دیکھا گیا)

تبصرے