سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 123 کا نتیجہ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 123 نشستوں کا نتیجہ جاری کردیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نتیجے کے اعلان کے بعد سندھ میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے، پہلے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی، دوسرے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان موجود ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی 83 نشستوں کے بعد صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 22 نشستیں حاصل کی ہیں۔

آزاد امیدواروں نے 14 جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کی 2 ، 2 نشستیں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

2 comments on “سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 123 کا نتیجہ جاری

  1. اس دفعہ کے الیکشن سے بلکل مطمئن نہیں ہیں علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کی نشست پر بھرپور دھاندلی کی گئی

  2. کراچی سمیت سندھ بھر میں دیہی علاقوں میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ایسے دھاندلی شدہ رزلٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں
    الیکشن کمیشن کے عملے اور انتظامیہ ایک مخصوص پارٹی کے دباؤ میں تماشائی بنے رہے بار بار شکایات کرنے کے باوجود شکایات دور کرنے سے قاصر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*