
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 123 نشستوں کا نتیجہ جاری کردیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔
الیکشن کمیشن کے نتیجے کے اعلان کے بعد سندھ میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے، پہلے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی، دوسرے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان موجود ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی 83 نشستوں کے بعد صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 22 نشستیں حاصل کی ہیں۔
آزاد امیدواروں نے 14 جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کی 2 ، 2 نشستیں پر کامیاب ہوئی ہیں۔