‏KDA انسپکٹر پر تشدد ‘ شہزاد بہاری معطل ‘ انکوائری شروع

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر انسپکٹر احمد نے گلستان جوہر کے کچھ پلاٹوں پر 15,14 ‘مارچ کو کارروائی کا فیصلہ کیاتھا

اس معاملے پرسرجانی پر وجیکٹ کے PD شہزاد بہاری الجھ پڑے ,تلخی بڑھنے پر گینگ کے ہمراہ تشدد کیا. ‘ مقدمہ درج

شہزاد بہاری کیخلاف خبروں کی اشاعت پر انکوائری کا فیصلہ کیا جارہاتھاکہ اس اطلاع نے جلتی کا تیل کا کام کیا، فوری معطلی

شہزاد بہاری کے خلاف مختلف تھانوں میں قبضہ کرانے اور چھڑانے شہریوں پر تشدد سمیت کرمنل کیسز کی FIRدرج ہیں

کراچی(رپورٹ اے آر ملک ) KDA کا کرمنل پروجیکٹ ڈائریکٹر شہزاد بہاری معطل’ انسپکٹر اینٹی انکروچمنٹ پر گینگ سمیت شدید تشدد’ مقدمہ نیوٹاﺅن تھانے میں درج ‘ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر KDA جمیل بلوچ نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر انسپکٹر احمد نے گلستان جوہر کے کچھ پلاٹوں پر 15,14 ‘مارچ کو کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اس معاملے پر انسپکٹر احمد اور PD سرجانی شہزاد بہاری کے درمیا ن تلخ کلامی کا معاملہ مارپیٹ میں بدل گیا اس موقع پر شہزاد بہاری نے اپنے پرائیویٹ اور سرکاری گینگ کے ہمراہ شدید تشدد کیا جس کا مقدمہ نیو ٹاﺅن تھانے نے شہزاد بہاری کو فوری معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ شہزاد بہاری کیخلاف خبروں کی اشاعت پر انکوائری کا فیصلہ کیا جارہاتھاکہ اس اطلاع نے جلتی کا تیل کا کام کیا۔ لہٰذا DG محمد علی شاہ نے شہزاد بہاری کی فوری معطلی کا حکم جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے خلاف تفصیلی انکوائری کی فیصلہ بھی کیا گیاہے۔ ذرائع کے مزید انکشاف کیا کہ شہزاد بہاری کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں قبضہ کرانے اور چھڑانے شہریوں پر تشدد سمیت کرمنل کیسز کی FIRدرج ہیں۔ ذرائع کے مطاق شہزاد بہاری اور اس کے گینگ کے افراد کی جلد گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*