‏AFROZ موبائل مال اینڈ ریذیڈنسی، کا شاندار افتتاح

کورنگی نمبر 4کی پرائم لوکیشن پر زین گروپ نے علاقہ مکینوں اور شہرقائد کے لیے شاندار پروجیکٹ لانچ کر دیا گیا

پروجیکٹ زین گروپ آف کمپنیز بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور تھارا گروپ کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے، لانچنگ پر رنگا رنگ تقریب

فلیٹ اور شاپس کی قیمتیں مناسب رکھی ہیں تا کہ متوسط طبقے کے لوگ بھی اس منصوبے سے استفادہ کرسکیں،عرفان میمن کاخطاب

پروجیکٹ میںدور جدید کے اعتبار سے تمام تر سہولتیں موجود ہیں جو کہ کسی بین الااقوامی منصبوبے میں شامل ہوتی ہیں ، عامر تھارا

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) شہر قائد کی گنجان آبادی کورنگی نمبر چار کی پرآئم لوکیشن اور معروف موبائل مارکیٹ کے ساتھ واقع نیو پروجیکٹ ،AFROZ موبائل مال اینڈ ریذیڈنسی، کا شاندار افتتاح کردیا گیا مذکورہ پروجیکٹ زین گروپ آف کمپنیز بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور تھارا گروپ کے اشتراک سے تیار کیا جارہا ہے AFROZ مال اینڈ ریذیڈنسی کی لاونچنگ کے موقع پر زین گروپ کے سی ای او عرفان میمن،تھارا گروپ کے سی ای او عامر تھارا، رئیل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے روح رواں عرفان حسین نقوی، ایس آر کے ایڈوٹائیزنگ کے چیرمین شاہد رسول، مشتاق احمد، حنیف موتی والا، سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں مذکورہ پروجیکٹ کی لاونچنگ کے موقع پر فیملیز اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر زین گروپ آف کمپنیز بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او عرفان میمن نے کہا کہ اس منصوبے میں ہم نے رہائش کے ساتھ ساتھ کاروبار کے مواقعے فراہم کیے ہیں اور یہ منصوبہ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کیا جائے گا سٹی ٹاورز اینڈ شاپنگ مال، سٹی سینٹر، زین موبائیل مال، اور سن ریذیڈنسی جیسے عظیم الشان پروجیکٹس کی کامیابی کے بعد زین بلڈرز اور تھارا گروپ ایک منصوبہ لے کر حاضر ہے انہوں نے بتایا کہ فلیٹ اور شاپس کی قیمتیں موجودہ حالات کے پیش نظر بہت مناسب رکھیں گئی ہیں تا کہ متوسط طبقے کے لوگ بھی باآسانی اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرسکیں انہوں کہا ہے مذکورہ منصوبے میں دو چار اور پانچ کمروں پر مشتمل لگثرری فلیٹ آسان اقساط اور مناسب ایڈوانس رقم پر دستیاب ہیں اس موقع پر تھارا گروپ کے سی ای او عامر تھارا نے اس منصوبے کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کو بہترین ایلوشین، ڈیزائنگ اور پلاننگ کے ساتھ تیار کیا جارہا ہے اور دور جدید کے اعتبار سے تمام تر وہ سب سہولتیں موجود ہیں جو کہ کسی بین الااقوامی منصبوبے میں شامل ہوتی ہیں ہائی اسپیڈ لفٹس ، جمنازیم، چلڈرن پلے ایریا، فول پروف سیکورٹی، سی سی ٹی وی کیمرے، ریسپشن لابی ، اسٹینڈ بائی جنریٹر، کی سہولت کے علاوہ مال کی علیحدہ مسجد ، تعمیر کی جائے گی رئیل ڈجیٹل مارکیٹنگ کے روح رواں عرفان حسین نقوی نے کہاکہ یہ پروجیکٹ جدید سہولیات سے آراستہ ایک بہترین مثالی طرز رہائش پر مشتمل پروجیکٹ ثابت ہو گا اس پروجیکٹ کی مارکٹینگ بھی موثر انداز سے کے جارہی ہے افتتاحی تقریب میں فیملیز کے رنگارنگ میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس کو آر ایم زیڈ مینجمنٹ کی جانب سے زین اختر نے آرگنائیرز کیا تھا جس میں ملک کے معروف گلوکاروں سلیم جاوید، نعیم عباس روفی، لکی علی، باسط علی غوری، نوید خعفری نے آواز کا جادو جگایا جبکہ معروف کامیڈین پرویز صدیقی اور سلیم شیخ کی جوڑی نے طنز ومزاح سے بھرپور آٹمیز پیش کیے اور لوگوں سے داد وصول کیں کمپیئرنگ کے فرایض معروف ماڈل ہوسٹ ایمی خان اور عدنان خان نے انجام دیے سید دانش، ساجد علی, آصف اور آس بینڈ ساونڈ ریکاڈسٹ خرم بھی موجود تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*