منگل کی شام آسمان پر پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے، ماہرین فلکیات

عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے

تمام سیارے آسمان پر’موتیوں کے ہار‘ کی طرح دکھائی دیں گے،ماہرین فلکیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کی شام غروب آفتاب کے بعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام سیارے آسمان پر’موتیوں کے ہار‘ کی طرح دکھائی دیں گے اور جمعے کو غروب آفتاب کے بعد ان پانچ سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا جسے آئندہ دو ہفتے تک دیکھا جاسکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق، سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنےکا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے۔ماہرین نے مزید بتایا کہ زیادہ ترسیاروں کو عام آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم کچھ سیارے دوربین کے بغیر دکھائی نہیں دیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*