مردم شماری ہماری ریڈلائن

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار،کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا، متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے رہائشیوں کو ایک ہی فرد گنا گیا، رابطہ کمیٹی

مردم شماری میں جن جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے،یراعظم سے ملاقات میں اس ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی،، اگر آبادی کو صحیح طورپرنہ گنا گیا تو ہم خود گنوائیں گے۔ایم کیو ایم کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے تمام تحفظات وفاقی حکومت اورچیف کمشنر سینسسز کو بتا دیے ہیں اور واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، ذرائع

ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے موقف درست ثابت ہوا، 53 یوسیز کے اضافے کے بعد متحدہ مقدمہ جیت گئی ، الیکشن میں جانا چاہیے، اجلاس میں شریک بیشتر اراکین کی الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کو اپنی ریڈ لائن قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز پر وا ، جس میں مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک پہنچ ہی نہیں سکا جبکہ متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے رہائشیوں کو ایک ہی گنا گیا ہے۔اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی نے واضح مو¿قف اختیار کیا کہ مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت اور چیف کمشنر سینسز کو آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔ اجلاس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، ضمنی بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک نہیں پہنچ سکا، متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے تمام رہائشیوں کو ایک ہی فرد گنا گیا ہے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اس ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔رابط کمیٹی نے اعلان کیا کہ مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، اگر آبادی کو صحیح طورپرنہ گنا گیا تو ہم خود گنوائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے تمام تحفظات وفاقی حکومت اورچیف کمشنر سینسسز کو بتا دیے ہیں اور واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بیشتراراکین نے ضمنی بلدیاتی نشستوں پر حصہ لینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے موقف درست ثابت ہوا، 53 یوسیز کے اضافے کے بعد ایم کیو ایم مقدمہ جیت گئی ہے اب الیکشن میں جانا چاہیے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ آنے والے دنوں میں کرلیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*