افغان وفد امداد کی فراہمی پر مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

کابل(اے ایف پی )افغان طالبان کا ایک وفد سوئس حکام اور غیر سرکاری تنظیموں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی فراہمی اور انسانی حقوق کے معاملے پر مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ چکا ہے۔

اے ایف پی نے سوئس وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کی جانب سے بھیجے گئے وفد نے انجمن ہلال احمر اور دوسری غیر سرکاری تنظیموں سے بھی بات چیت کرنی ہے۔

سوئس وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان وفد اپنے ملک میں غذائی قلت کا شکار آبادی تک امداد کی فراہمی پر گفتگو کرے گا۔

اس کے علاوہ افغان وفد کے ایجنڈے میں لڑائی کے دوران بچوں کی حفاظت اور زمینوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’سوئس وزارت خارجہ کے نمائندے رواں ہفتے افغان وفد سے ملاقات کرے گا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’افغان وفد کی سوئس سرزمین پر موجودگی کا مطلب انہیں تسلیم کرنا نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*