شہباز شریف کا کہنا ہےکہ یہ حکومت جتنی دیر رہے گی عوام کے لیے اتنا ہی برا ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبا ز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی توئٹ میں کہاکہ منی بجٹ کی شکل میں عوام کو مشکلات سے دوچار کرنے کے بعد نیازی دور حکومت اب 2000 روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگلے بجٹ میں ٹیکس سلیب پر نظرثانی اور بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ سمیت 430 ارب روپے۔ یہ حکومت جتنی دیر رہے گی عوام کے لیے اتنا ہی برا ہوگا۔