صرف 300 روپے میں دیکھ سکتے ہیں! اب آپ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘

فلم کے کامیاب 25 ہفتے منانے کیلئے عوام کو 20 مارچ تا20اپریل رعایت دی جائیگی

کراچی میں ایٹریم سنیماز اور سینی پیکس میں سستے ریٹس میں فلم کو دیکھا جاسکتا ہے

کراچی ( شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کے ٹکٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔اب فلمی شائقین لالی ووڈ س±پر اسٹار فواد خان ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کو سنیما گھروں میں رعایتی قیمتوں پر دیکھ سکیں گے۔دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے ٹیم ممبران نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کیا ہے کہ فلم کے کامیاب 25 ہفتے منانے کیلئے عوام کو 20 مارچ سے 20 اپریل تک میگا بجٹ فلم صرف 300 روپے میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ہدایتکار بلال لا شاری اور عمارہ حکمت کا یہ پراجیکٹ جس نے 13 دسمبر 2022 تک دنیا بھر سے 2.3 بلین کمائے تاہم اب عوام کو کراچی (ایٹریئم سینماز، سینی پیکس سینماز)، حیدرآباد (سینی پیکس سینماز)، لاہور (پرنس سینما، سینی پیکس سینماز)، اسلام آباد (سینٹورس سینیپلیکس، سینی پیکس سینماز) جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی کے بھی بڑے سنیما گھروں میں کم ترین قیمتوں پر دکھائی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں رعایتی قیمتوں پر نمائش کیلئے پیش کرنے کا مقصد اس کامیاب فلم کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچانا ہے تاکہ ہر طبقے سے وابستہ لوگ اس سے لطف اندوز ہو سکیں<

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*