غربت، بی روز گاری: 5 افراد نے خودکشی کرلی

تین خواتین سمیت پانچ افراد نے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی، لیاقت آباد میں نوجوان کی گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش

یونیورسٹی روڈ ایوب گوٹھ کرسچن پاڑا کے مکان سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، گلستان جوہر میں بھی سونیاپھندے پر جھول گئی

اورنگی ٹاو¿ن رئیس امروہی مزار کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ فید بیروزگاری اور معاشی تنگ دستی کا شکار تھا، پولیس

کیماڑی تارہ چند روڈ قادری مسجد کے قریب گھر میں20سالہ نوجوان ارباز ولد ناصر خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں 3 خواتین سمیت 5 افراد نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا جبکہ کیماڑی میں نوجوان نے گولی مار کر اور لیاقت آباد میں نوجوان نے گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاو¿ن کے علا قے یونیورسٹی روڈ ایوب گوٹھ کرسچن پاڑا کے مکان سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق آنجہانی کی شناخت 22 سالہ سویرا مسیح زوجہ مان ویر میسح کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تاہم اصل وجہ موت میڈیکل لیگل رپورٹ آنے پر واضح ہوگی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثائ کے حوالے کردیا۔۔ گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک کے قریب رہائشی عمارت سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سونیہ زوجہ مرتضی کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن سیکٹرساڑھے گیارہ رئیس امروہی مزار کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش قانونی کارروائی کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا ، جہاں پر متوفی کی شناخت 28 سالہ فہد شفیع ولد محمد شفیع کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی بیروزگار اور معاشی تنگ دستی کے باعث دلبر داشتہ ہوکر خودکشی کی ہے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثائ کے حوالے کردیا۔ قائد آباد کے علاقے مسلم آباد کالونی انصاری مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے سے ایک نوجوان کو نیم بہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 26 سالہ نیازعلی ولد غفران علی کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو اہلخانہ کے حوالے کردیا اورپولیس نے واقعے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔لیاقت آباد 03 نمبر کے قریب گھر میں42 سالہ: عامر ولد علی محمد ny اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش سے زخمی ہوگیا جسکو عباسی شہید ہسپتال منتقل کی،کیماڑی تارہ چند روڈ قادری مسجد کے قریب گھر میں20سالہ نوجوان ارباز ولد ناصر خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ہوگیا جسکو ،سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*