ٹریفک حادثات مین تین افراد جاں بحق ،6 زخمی

شاہراہ فیصل سندھی مسلم کے قریب تیز رفتار گاری کی تکر سے ایک شخص جاں بحق

ناظم آباد، بلدیہ حب ریور روڈمیں حادثات، شیرشاہ کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی

کراچی ( کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں مین ہونے والے ٹریفک حادثات مین تین افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچی سمیت 6افراد زخمیہوگئے۔ تفسیلات کے مطابق فیروز ااباد کے علاقے شاہراہ فیصل سندھی مسلم کے قریب تیز رفتار گاری کی تکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے اور فوری طو پر اسکی شناخت کا عمل ممکن نہیں ہوسکا۔ رجویہ تھانے کی حدودو ناطما اباد نمبر دو سیف اللہ اڈے کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثے میان ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کای گیا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ عمر ولد خائستہ گ±ل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 25 سالہ یوسف ولد شاہ حسین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسی طرح بلدیہ حب ریور روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے اور فوری طو رپر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ شیر شاہ ہ ٹریفک پولیس چوکی کے قریب تیر رفتار بس ا±لٹنے سے اس مین سوار 5افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد میں ایک سالہ ماہرہ دختر اسد ، 34 سالہ روزینہ زوجہ جہانزیب ، 22 سالہ ریحانہ زوجہ حسین 17 سالہ فرحان ولد فیاض اور 23 سالہ ریاض ولد عرض شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*