‏SBCA افسران ایم کیوایم لندن پر مہربان ‘ پٹہ سسٹم فروخت

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر ادارے پر حاوی آگئے

پٹہ سسٹم 14 لاکھ روپے ہفتہ وار کے عوض بیچا گیاہے۔ا س خبر نے نارتھ کراچی کے بلڈرز میں دہشت پھیلا دی ہے، ذرائع

نارتھ کراچی کا پٹہ سسٹم ایم کیوایم لندن کے نامور جرائم پیشہ سعید بھرم ‘ نعیم اللہ کے دست راست فیصل ہاشوانی کو فروخت

14 لاکھ ہفتہ کے عوض SBCA افسران ماتحتی پر تیار’ زاریان پرائیویٹ گینگ کا دست راست مقرر’ بلڈرز دہشت کا شکار

کراچی(رپورٹ اے آر ملک )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر ادارے پر حاوی آگئے ہیں اور SBCA نارتھ کراچی کا پٹہ سسٹم 14 لاکھ ہفتہ کے عوض ایم کیوایم لندن کے فیصل ہاشوانی کو فروخت ‘ زاریاں نامی معاون انسپکٹر محمد علی شاہ کے بہروپ میں معاونت کرنے لگا’ اس پرائیویٹ گینگ SBCA نارتھ کراچی افسران واہلکار ماتحتی کریں گے ‘ معاملات طے پا گئے ‘ تفصیلات کے مطابق نہایت باخبر ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ فیصل ہاشوانی ایم کیوایم لندن کے نامور مجرمان سعید بھرم اور نعیم اللہ چین میں ان کا دست راست اور اس دور کے جرائم کا متحرک ترین حصہ رہ چکا ہے ‘ زاریاں نامی شخص کا ماضی بھی ایسا ہی ہے۔ اسی لسانی اثرور سوخ اور وحشی مزاج کی بنائ فیصل ہاشوانی کو نارتھ کراچی کا پٹہ سسٹم 14 لاکھ روپے ہفتہ وار کے عوض بیچا گیاہے۔ا س خبر نے نارتھ کراچی کے بلڈرز میں دہشت پھیلا دی ہے۔ فیصل ہاشوانی ‘ زاریاں عرف انسپکٹر محمد علی شاہ اور ان کا گینگ پرائیویٹ افراد پر مشتمل ہے۔ جو غیر قانونی تعمیرات ‘ ایکسٹرا فلور اور بلا نقشہ تعمیرات کرارہاہے۔ جس کی مثال پلاٹ R/618 سیکٹر H/C نارتھ کراچی پلاٹ نمبر B/5 سیکٹر 11/A نارتھ کراچی پلاٹ نمبر R/5 اور پلاٹ نمبر B/104 ‘ سیکٹر 11/A نارتھ کراچی ہیں۔ دیگر لاقانونیت کی خبریں جلد شائع کی جائیں گی۔ KDAاور SBCAبساﺅ’ اجاﺅ پالیسی شہر میں 2 انسانی جانیں لے چکی ہے۔ ان گینگز کا زیادتیوں اور فیصل ہاشوانی اور زاریاں کی مزید چیرہ دستیوں اور بھتہ کلیکشن کی ہولناک معلومات جلد شامل اشاعت ہوں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*