حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے، آفاق احمد

قوم کے مفاد میں کئے جانیو الے ہر اقدام کی حمایت کرتا رہو ںگا

مردم شماری ریکارڈ کا علم ہونا ہر شخض کا حق ہے،جدوجہد جاری رہیگی

کراچی ( پ ر )چیئر مین آفاق احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مردم شماری میں کئے والے اندراج ریکارڈ کی تفصیل کا وفا ق سے کئے جانے والے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ مردم شماری جیسے اہم ریکارڈ میں اسکا انداراج درست انداز میں کیا گیا ہے یا ماضی کی طرح ایک بار پھر سند ھ باالخصوص شہری سندھ کی آبادی کم گن کر سندھ کی عوام کو اسکے جائز حق سے محروم کردیا گیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ مردم شماری کا عمل ملکی تعمیر و ترقی اور بنائی جانے والے پالیسز میں انتہائی اہمیت کا حامل اقدا م ہوتاہے، جو نہ صر ف آبادی کے تناسب سے لوگوں کو NFCایوارڈ میں جائز حق دینے کا زریعہ بنتا ہے بلکہ وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی تعداد کا انحصار بھی درست آبادی کی گنتی پر منحصر کرتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک وقوم کے مفاد میں کئے جانے والے ہر اقدام اور فرد کی حمایت کرتا رہوں گا چاہے اسکا تعلق کسی بھی جماعت یا قومیت سے کیوں نہ ہوہماری جدوجہد کا مقصد ملک و قوم کے مظلوم عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے ہے جس کیلئے جس فورم پر آواز بلند کرنا پڑی کرینگے اور آخری سانس تک اس جدوجہد کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرینگے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*