فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا گنڈاسا کینیڈا میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام

ٹورنٹو میں تقریب، فواد خان کے ہاتھ سے گنڈاسہ ایک اوورسیز پاکستانی نے خریدا

مولاجٹ کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کیساتھفلاحی کاموں میں بھی کردار ادا کر رہی ہے

کراچی ( شوبز ڈیسک) نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا سحر کم نہ ہو سکا۔ریکارڈ پر ریکارڈ کا سلسلہ جاری ہے، اب فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے اسٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے فواد خان کے ہاتھوں ایک گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام ہوا، جسے کینیڈا میں مقیم ایک اوورسیز پاکستانی نے خریدا۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے اپنے پسندیدہ اداکار فواد خان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، آٹوگراف لیے۔ جبکہ ان افراد فواد خان کے کردار مولا جٹ کی خوب تعریف کی۔فلم جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے وہیں فلاحی کاموں میں بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے فواد خان کے گنڈاسے کو بھی کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا اور اسے فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2 سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ اس فلم کی اب بھی پاکستان کے بہترین سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک، گوہر رشید اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*