میمن کمیونٹی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، گورنرسندھ

کتیانہ میمن جماعت ایجوکیشن بورڈ کی کی جانب سے تقریب تقسیم ایوارڈ ،850 پوزیشن ہولڈرز طلباکو ایوارڈ دیئے گئے

اگر ہم چاہتے ہیں کہ شہر ترقی کرے تو ہمیں سمت بنانی پڑے گی کوئی مسیحا نہیں آئے گا ہمیں اپنی سمت خود طے کرنی پڑے گی ، خطاب

کتیانہ اسکول کے بچے بڑے معروف مقامات پر ہیں جس پر ہمیں فخر ہے، شاندار پروگرام پر مبارکبا ددیتا ہوں، عقیل کریم ڈھیڈھی

تقریب میں فیاض الیاس ، عثمان پردیسی ،سلیم رومی،ریاض ڈھیڈی, ایاز بندوکڑا،زین منڈیا،نادر اوزا اور دیگر نے بھی شرکت کی

کراچی (بزنس رپورٹر)کتیانہ میمن جماعت ایجوکیشن بورڈ کی کی جانب سے تقریب تقسیم ایوارڈ کا انعقاد ،پوزیشن حاصل کرنے والے 850 طلبہ وطالبات کو ایوارڈ دیئے گئے ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی ،فیاض الیاس ، عثمان پردیسی ،سلیم رومی،ریاض ڈھیڈی, ایاز بندوکڑا،زین منڈیا،نادر اوزا اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کمیونٹی اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی ہے جب تک اس میں خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ شامل نہیں ہوتے ہیں، یہ شہر کراچی سبھی کا دوست ہے کوئی بھی مدد کا معاملہ ہو یہاں کے لوگ شامل ہیں خصوصاً میمن برادری کے لوگ شامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کھادر میں ہوئی ہے میں نے اپنے بچپن میں وہاں کی گلیوں میں کرائے کی سائیکل چلاتا تھا کھادر کے پانی میں کچھ نہ کچھ ایسا ہے کہ جو بھی وہاں سے نکلتا ہے وہ کچھ نہ کچھ بن جاتا ہے اپنے لوگوں کو مشورہ دوں گا کہ ایک گھر کرائے پر کھارادر میں ضرور لیں ، گورنر سندھ ڈاکٹر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ شہر ترقی کرے تو ہمیں سمت بنانی پڑے گی کوئی مسیحا نہیں آئے گا ہمیں اپنی سمت خود طے کرنی پڑے گی اس موقع پر اس موقع پر معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ کتیانہ کمیونٹی کے صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتا ہوں اتنا شاندار پروگرام ترتیب دیا ہے ،کراچی کے 40 سال کے نتائج اٹھائے ہیں جائیں تو 30 سالوں میں کتیانہ میمن کے بچوں نے پوری کراچی میں ٹاپ کیا ہے جو برادری کے لئے اعزاز کی بات ہے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ کتیانہ اسکول کے داخلے جب شروع ہوتے ہیں ہمیں پریشانی کا سامنا رہتا ہے ہم کسی داخلے کے سفارش کو نہیں مانتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے دوست اور برادری کے لوگوں کی جانب سے ہمیں بہت زیادہ دباو¿ برداشت کرنا پڑتا ہے انہوں نے کتیانہ اسکول کے بچے ملک بھر میں بڑی معروف مقامات پر ہیں جس کا ہمیں فخر ہے انہوں نے کہاکہ کتیانہ اسپتال کے اپوزٹ ایک جگہ تلاش کی ہے جسے جلد جماعت کے حوالے کیا جائے گا معاشی حالات برے ہیں لوگ بہت مشکل میں ہے بہت سے لوگ اسکول کی فیس ادا نہیں کر پارہے ہیں ، اس سال لوگوں سے درخواست ہے برادری کی ساتھ زیادہ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ کتیانہ میمن برادری میمن فیڈریشن کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہے ہماری سب سے بنیادی توجہ تعلیم کے شعبے پر کام کرنا ہے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ موجودہ دنوں میں مشکل معاشی اور کاروباری حالات ہیں اس میں ہمیں زیادہ فنڈ کی ضرورت ہوگی ہماری کوشش ہے کہ اس کےلئے لوگوں کو جگائیں کیونکہ ہماری برادری آور میمن کمیونٹی کے لوگ بہت زیادہ زکوٰ? دیتے ہیں لیکن وہ قوم پر کم خرچ ہوتی ہے آج کے حالات میں ہمارے سفید پوش لوگ مشکل میں ہیں وہ لوگ مانگنے کے لئے تو نہیں نکل سکتے ہیں لہذہ ہماری زمیداری ہے کہ ان کا ساتھ دیں یہ وہ لوگ ہیں جو بعد میں لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ملک کے حالات مشکل ضرور ہیں لیکن پوری دنیا کا یہ حال ہے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور ان حالات سے لوگوں کو نکالیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت جلد اس مشکل سے باہر آجائے گا اور آنے والے دنوں میں پاکستان اچھا پرفارم کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*