انٹر بورڈ کراچی نے سال اول آرٹس ریگولر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 15 ہزار 279 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

جبکہ 14ہزار 301 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات میں 2 ہزار 956 امیدوار تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ 

ناظم امتحانات نے مزید کہا کہ 3 ہزار 650 امیدوار 5 پرچوں اور 2 ہزار 553 چار پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*