‏KDA میں پلاٹوں کی لوٹ مار افسران ملوث ، فائلوں میں جعل سازی

ریٹائرمنٹ قریب آنے پر DLMقاسم لمبا نے کرپشن کیلئے ہاتھ کھول دیئے، لسانی جماعت کے کرمنل گینگ سے وابستگی رکھنے والے افراد کی بھرپور سرپرستی

شہزاد PDکا دست راست، معاون حفیظ ، وسیم ودیگر پر مشتمل پرائیویٹ قبضہ کراﺅ، قبضہ چھڑاﺅ گینگ سرکاری مشینری استعمال کرنے لگا، ذرائع کا انکشاف

کراچی(رپورٹ اے آر ملک) DLMقاسم لمبا کی سرپرستی میں KDAمیں مز ید پلاٹوںکا خودبرد لسانی سیاسی جماعتوں کے کرمنل گینگ سے وابستہ رہنے کا ماضی رکھنے والا شہزاد بہاری المعروف شہزاد پی ڈی کھل کر ہاتھ رنگنے میں مصروف، پرائیویٹ افراد پر مشتمل قبضہ کراﺅ، قبضہ چھڑاﺅ گینگ KDAکی سرکاری مشینری استعمال کرنے لگا ۔ ذرائع کے ہولناک انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق DLMکے ڈی اے قاسم لمبا نے ریٹائرمنٹ قریب آنے پر کھل کر کرپشن کرنے کے لئے کماﺅ پوت شہزاد بہاری عرف شہزاد پی ڈی کے پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کے ملے جلے قبضہ چھڑاﺅ قبضہ کراﺅ گینگ کی بھرپور سرپرستی شروع کردی ذرائع کے مطابق ان معاملات میں KDAکے متعدد افسران ملوث ہیں۔ اس گروہ نے پلاٹ نمبر R/73سیکٹر 4/Bسرجانی پلاٹ نمبرR/111سیکٹر 4/Dسرجانی پلاٹ نمبرR/122سیکٹر 7/Cسرجانی، پلاٹ نمبرR/63سیکٹر 7/Aسرجانی پلاٹ نمبرA/8/4اور A/8/5سیکٹر 4/Dسرجانی کی فائلوں میں ہیر پھیر اور جعل سازی سے لوٹ مچائی ان پلاٹوں میں سے کچھ پلاٹس برسوں سے خالی ہونے اور مالکان کی عدم توجہ کے ہیں اور کچھ پلاٹس نیلامی کے ہیں، DLMقاسم لمبا، شہزاد پی ڈی کے دست راست رضوان کالا معاون حفیظ، وسیم اور دیگر نے مل کر قبضہ اور فائلوں میں ہیرا پھیری کر کے خورد بورد کیا ہے اور بھاری مال بنایا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شہزاد پی ڈی نچلے درجے میں KMCمیں بھرتی ہوا تھا اور لسانی جماعتوں کی سرپرستی میں 7گریڈ میں KDAمیں تبادلہ کرانے کے بعد آج 17گریڈ پر براجمان ہے لسانی جماعت کے جرائم پیشہ گینگ سے وابستگی کی بنا پر طویل روپوشی کے بعد آج اسے کوئی پوچھنے والا نہیں مذکورہ شخص دھونس دھمکیوں کے لئے حساس اداروں کا نام بھی استعمال کرتا ہے۔ روزنامہ قومی اخبار آئندہ اشاعتوں میں مذکورہ گینگ کی لوٹ مار کی مزید خبریں بھی شائع کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*