کارخانہ اور گودام جل کر خاکستر

نارتھ کراچی میں کپڑے کے گودام اور سائٹ ایریا میں گتے کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی

نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپٹر ے کے گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا کپٹرا جل گیا

سائٹ ایریا میں گتے کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، کارخانہ مکمل جل گیا، آگ پر قابو پالیا گیا، فائربریگیڈ

کراچی ( کرائم رپورٹر)نارتھ کراچی میں کپڑے کے گودام اور سائٹ ایریا میں گتے کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے نتیجے میں کارخانہ اور گودام جل کر خاکستر ہوگئے تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر5-c ون میں پلاٹ نمبر ST-4 میں واقع کپڑے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی گلستان مصنفے فائر اسٹیشن کے فائر انچارج معراج خان کے مطابق ابتدائی طور پر گلستان مصنفے فائر اسٹیشن کی گاڑیاں موقع پر پہنچی تاہم آگ کنٹرول سے باہر ہونے پر سائٹ ٹو، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد سے مزید گاڑیاں طلب کیں چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا و¿تشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا کپرا جل کر خاستر ہوگیا ادھر سائٹ ایریا میں واقع گتے کے کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی، : فائربریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی، : فائربریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئی، : رینجرز اور پولیس کی نفری بھی جائے حادثے پر پہنچیں اورآتشزدگی کے باعث سڑک کو مکمل بند کردیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہر بھر کے پائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافز کرکے فائربریگیڈ کو پانی پہنچانے کی ہدایت کی حکمت عملی کے تحت آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے آتشزدگی کے نتیجے میں کارخانہ مکمل جل گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*