پاکستان کی عدم سیاسی صورتحال اور غیریقینی کے باعث ملکی معیشیت دباؤ کا شکار ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں اچانک بڑا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں قیمت 285 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایف ایم کی جانب سے پاکستان کو قرضے کی قسط موصول نہیں ہوسکی۔ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باعث کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی دیکھی جارہی ہے جسکے باعث آج ڈالر کی قدر میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگاہوچکا ہے اور انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 285 روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 266.11 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ 3 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات دیکھے جارہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔