معروف بھارتی گلوکار سونو نگم پر شیوسینا کا حملہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران معروف بھارتی گلوکار سونو نگم اور ان کی ٹیم پر حملہ ہوگیا تاہم وہ محفوظ رہے، شیوسینا رکن اسمبلی کے بیٹے کو روکے جانے پر اس نے ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم چیمبور میں ایک فیسٹیول کے دوران پرفارم کر رہے تھے کہ ایک مقامی رکن اسمبلی (ایم ایل اے) جس کا تعلق شیو سینا پارٹی سے ہے، کے بیٹے نے اپنے دوستوں کے ہمراہ حملہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران مقامی ایم ایل اے کے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے اور تصویر بنوانے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے روکا تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ اس دوران سونو نگم کے دو ساتھی زخمی ہوگئے جہنیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم سونو نگم محفوظ رہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*