آئی فون کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی آئی فونز کی بڑی کھیپ برآمد کرلی

کسٹمز حکام نے شارجہ سے آنے والی پرواز 182 سے 2 مسافروں سے 199 موبائل فونز برآمد کرلئے، مسافر گرفتار

قیمتی اسمارٹ فون کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے،موبائل فون انتہائی مہارت سے سامان میں چھپائے گئے تھے

کراچی ( کرائم رپورٹر)ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی آئی فونز کی بڑی کھیپ برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پرمحکمہ کسٹمز نے بیرون ملک سے آئی فون کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والی پرواز 182 سے 2 مسافروں سے 199 موبائل فونز برآمد کرلئے کسٹمز حکام نے مسافروں کو حراست میں لے کر فون ضبط کرلئے، قیمتی اسمارٹ فون کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ یاد رہے گذشتہ ہفتے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی ترجمان کسٹم نے بتایا تھا کہ دبئی سے کراچی آنے والے مسافر ایم راشد خان سے 50 سے زائد موبائل فون برآمد کئے گئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے موبائل فون انتہائی مہارت سے اپنے سامان میں چھپائے ہوئے تھے۔کسٹمز حکام نے کہا تھا کہ اسمگل کیے گے موبائل فونز کی مالیت 2 کروڑ 23 لاکھ روپے ہے جبکہ موبائلز پر 66 لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی ،ٹیکس چوری کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*