KMC سینٹرل کا شعبہ اشتہارات سونے کی کا ن

ضلع وسطی کے شعبہ اشتہارات کی ”ڈان“ میڈم شمونہ نے بدعنوانی کا بازار گرم کردیا، کروڑوں روپے ڈکا رچکی ہیں

شعبہ اشتہارات ضلع وسطی میں SBCA اور KDA کی طرز پر پٹہ سسٹم قائم ‘ پرائیویٹ بیٹرز اور ٹیموں کو ٹھیکے دے دیئے گئے

اشتہارات کی مد میں کروڑوں کے بلز لاکھوں اور ہزاروں میں بنا کر کروڑوں کی رشوت لے کر میڈم شمونہ نے کروڑوں ہضم کیے

شعبہ اشتہارات کی ڈائریکٹر میڈم بھاری کمائی کے ساتھ سرکاری محکموں میں قریبی عزیزوں کو بھرتی کراکر ہشت پابلا بن گئیں

کراچی(رپورٹ اے آر ملک ) کے ایم سی ضلع وسطی کا شعبہ اشتہارات سونے کی کان ‘ ڈائریکٹر ایڈور ٹائزنگ میڈم شمونہ ڈان بن گئیں۔ انتہائی باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شعبہ اشتہارات ضلع وسطی میں SBCA اور KDA کی طرز پر پٹہ سسٹم قائم کرکے پرائیویٹ ٹیموں اور مارکیٹوں اور علاقے میں پھیلی دکانوں سے بل بورڈزاور بجلی کے کھمبوں پر لگے اشتہارات کی مد میں وصولیاں کرتے ہیں ضلع وسطی میں اشتہارات کی مد میں کروڑوں کے بلز لاکھوں اور ہزاروں میں بنا کر کروڑوں کی رشوت لے کر میڈم شمونہ نے کروڑوں ڈکار لئے۔ ذرائع نے مزید انکشافات کیا کہ اور قابل بھروسہ افراد کو بھرتی کراکے ریاستی ادارو ںمیں ہشت پابلا کی طرح پھیلی ہوئی ہیں۔ مزید سنسنی خیز انکشافات جلد ہی شامل اشاعت کئے جائیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*