دہشتگرد حملہ: 100 موبائل فونز نمبر مشکوک

کے پی او آفس پر حملے کا مقدمہ درج،3ہلاک دہشت گرد سمیت کالعدم تحریک طالبان کے 5دہشت گرد نامزد

حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ،: کے پی او کے اطراف کی جیو فینسنگ۔ حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا

نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات کا حصول جاری ،10 سے 12 نمبر بند ہیںنمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے

سہولت کاروں کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی گئیں،سیٹی ڈی کی ایک ٹیم جامشورو پہنچ گئی، کارروائی کو خفیہ رکھا جارہا ہے، تفتیشی حکام

کراچی ( کرائم رپورٹر )کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمہ ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کرلیا گیا مقدمے میں تین ہلاک سمیت کالعدم تحریک طالبان کے پانچ دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں قتل،اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل کیا گیا ہے.۔ دریں اثناکراچی پولیس کے دفتر پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت : کے پی او کے اطراف کی جیو فینسنگ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا : تمام نمبروں کے کوائف اور دیگر ضروری معلومات حاصل کی جارہی ہے10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیںنمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے :بند نمبروں کی جانچ اور ان کے کوائف حاصل کئے جارہے ہیں:تفتیشی اداروں نے حملہ آواروں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں تیز کردی : سہولت کارروں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی جامشورو پہنچ گئی سی ٹی ڈی حکام کی ٹیکنیکل بنیادوں سے ملنے والی معلومات پر جامشورو میں کارروائی جامشورو میں کی جانے والی کارروائی خفیہ رکھی جارہی ہے،

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*