
چکوال میں کلرکہار کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ کلرکہار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، بس میں باراتی سوار تھے۔
چکوال کی ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک نے بتایا کہ بس حادثے کے نتیجے میں 9 جاں بحق ہوگئے جبکہ بس سے اب تک 64 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔