GFS کا کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کا اعلان

پی ایس ایل فائنل کراچی کنگز نے جیتا تو ہر ایک کھلاڑی کو جی ایف سی کی جانب سے پلاٹ دیاجائیگا، عرفان واحد

انشااللہ کراچی کنگز ضرور کم بیک کرے گی وسیم اکرم، عمران طاہر، عماد وسیم ، محمد عامر، شعیب ملک میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں

لندن، شکاگو ، جوہانسبرگ ، میں ہمارے افس موجود ہیں ، جلدبحرین، مدینہ منورہ ، آسٹریلیا، میں بھی آفس کھلنے جارہے ہیں

GFSخدمت خلق، فلاحی کاموں اور اسپورٹس میںبھی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، کراچی کنگز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) GFSجی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے سی ای او عرفان واحد نے کہا ہے کہ کراچی کنگز پی سی ایل کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہو گئی تو کراچی کنگز کے ہر کھلاڑی کو جی ایف ایس کی جانب سے ایک ایک پلاٹ دیا جائے گا اور انہیں پوری امید ہے کہ کراچی کنگز پی سی ایل کی ٹرافی جیتے گی ابھی تو خیر سے پی سی ایل میں شروعات ہوئی ہے ابھی کافی میچز باقی ہیں اور انشااللہ کراچی کنگز ضرور کم بیک کرے گی وسیم اکرم، عمران طاہر، عماد وسیم ، محمد عامر، شعیب ملک میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کنگز جانب سے کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں جی ایف ایس کی جانب سے کراچی کنگز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا اس موقع پر کراچی کنگز کی ٹیم اور مینجمٹ کے علاوہ معررف شخصیات موجود تھیں عرفان واحد کا مزید کہنا تھا کہ جی ایف ایس نے کراچی کنگز کوہمیشہ بھر پور سپورٹ کیا ہے انشااللہ آئندہ بھی کریں گے کراچی کنگز کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سب کھلاڑی متحد ہیں محنت کر رہے ہیں یہ ٹیم پی سی ایل کا ٹائیٹل جتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے عرفان واحد کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس تعمیراتی صنعت کے علاوہ خدمت خلق، فلاحی کاموں اور اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر ہمیشہ سے حصہ لے رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رہے گا انہوں نے کہ وہ خود بھی ذاتی طور پر اسپورٹس سے دلچسپی رکھتے ہیں اور خود بھی اسکول کالج اور اچھے کلب لیول پر کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ میرے انکل بیٹ مینٹن کے چیمپئن رہے چکے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت الحمد اللہ جی ایف ایس کراچی میں اپنے لینڈ مارک پروجیکٹ سیون ونڈر فیز ون فیز ٹو ، نارتھ ٹاو¿ن، ملیر ٹاو¿ن، کے بعد کراچی میں متعدد پروجیکٹ پر کام کررہا ہے اب سیون ونڈر اسلام اباد ، پشاور، ملتان، میں بھی کام شروع کر چکا ہے اس کے علاوہ بحریہ ٹاو¿ن میں صرافہ بازار کا قیام بھی عمل میں آگیا ہے جی ایف ایس پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہے لندن، شکاگو ، جوہانس برگ ، میں ہمارے افس موجود ہیں بہت جلد بحرین، مدینہ منورہ ، آسٹریلیا، میں بھی آفس کھلنے جارہے ہیں

‏GFS اور کراچی کنگز میں ایم او یو پر دستخط

ہماری خواہش ہے کہ کراچی کنگز پی سی ایل کی چیمپئن بنے ، محسن واحد

جی ایف ایس اسپورٹس سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہے، سلیم میمن

تقریب میں آئی جی موٹروے سلطان خواجہ، زبیر ہاشمی ودیگر کی شرکت

جی ایف ایس کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر محسن واحد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی کنگز کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے ہم کراچی کنگز کی بھر پور انداز سے سپورٹ کررہیں ہیں ہماری خواہش ہے کہ کراچی کنگز پی سی ایل کی چیمپئن بنے کراچی کنگز اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک مضبوط ٹیم ہے پشاور زلمی کے ساتھ صرف دو رنز سے میچ ہارے اگر عماد وسیم آخری لمحات میں آوٹ نہیں ہوتے تو لازمی میچ کراچی کنگز جیت جاتی انہوں نے کہا جی ایف ایس ملک بھر میں اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے معروف بزنس مین سیلم میمن نے کہا کہ جی ایف ایس تعمیراتی صنعت میں کام کرنے کے ساتھ اسپورٹس سرگرمیوں میں بھی نمایاں طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے رضوان عرفان، عابد مجید، معروف اینکر علی رضا کی جانب سے جی ایف ایس کی اسپورٹس کے حوالے سے جاری کاوشوں کو سہرا گیا اس موقع پر آئی جی موٹر وے سلطان خواجہ، زبیر ہاشمی ، تحسین کپاڈیہ، حرا، نوشین, مجید سا?انی، سمت جی ایف ایس کے مختلف ڈپارمنٹس کےاراکین موجود تھے پروگرام میں کمپیئرنگ کے فرایض اے کے میمن نے ادا کیے اس قبل تقریب کا آغاز معروف نعت خواں اسدایوب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اس کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا بعدازں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا تقریب میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

سپورٹ پر عرفان واحد کے شکرگزار ہیں، پی ایس ایل جیتنے کی بھرپورکوشش کرینگے، عما دوسیم

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے کراچی کنگز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ایف ایس گروپ نے ہمیشہ سے کراچی کنگز کو بھر پور انداز سے سپورٹ کیا ہے اور اس بار بھی جی ایف ایس کراچی کنگز کی فل سپورٹ کررہا ہے وہ کراچی کنگز کی پوری ٹیم کی جانب سے جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے اور مزید محنت کر کہ پی ایس ایل جینتے کی پوری کوشش کرے گی کراچی کنگز کے فاسٹ بالر محمد عامر اور آل راو¿نڈر عمران طاہر نے بھی جی ایف ایس کی جانب سے سپورٹ کرنے پر عرفان واحد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جی ایف ایس اور کراچی کنگز کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا گیا جب کہ جی ایف ایس کی جانب سے عرفان واحد اور محسن واحد نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو جی ایف ایس کی شرٹس، گلدستے اور دیگر تحائف بھی دیے گئے تقریب میں موجود شخصیات نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*