دکانوں سے آٹا غائب، پٹرول بھی نایاب ہوگیا

پولیس اور انتظامیوں کے دکانوں پر چھاپوں کے بعد شہر بھرمیں دکانوںسے آٹا غائب

دکانداروں نے قلت کا بہانہ بناکر آٹے کی بلیک میں فروخت شروع کردی، شہری پریشان

قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد پٹرول پمپوں کے بند ہونے پر فیول اسٹیشنز پر جھگڑے

کراچی ( رپور ٹ راو¿ عمران ) پولیس اور انتظامیوں کے دکانوں پر چھاپوں کے بعد شہر میں دکانوں سے آٹا غائب شہریوں کو پریشانی آٹا نایاب ہونے کے بعد بلیک میں فروخت شروع ہوگئی جبکہ شہر میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد پٹرول پمپوں کے بند ہونے پر پترول کے حصول کے لئے پٹرول پمپس پر عوام کا رش ہوگیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شہر کے بازارون اور دکانوں سے آتا غائب ہوگیا آٹے کے حصول کے لئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پرا دکانداروں نے بتایا کے ہول سیل مارکیٹ اور فلور ملز سے آرڈر کے مطابق آٹا نہیں مل رہا تاہم شہر میں آتا نایاب ہونے کے بعد ڈکانداروں نے آٹے کی قلت کا بہانہ بنا کر آٹے کی بلیک میں فروخت شروع کردی تھی آٹا چکی ایسوسی ایشن کے سربراہ انیس شاہد نے قومی اخبار کو بتایا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی ایسی ہی رہی تو مارکیت میں آتا بالکل نہیں ملے گا انہوں نے بتایا کہ دکانوں پر انتظامیہ کے چھاپوں اور چالیس ہزار روپے جرمانے کی وجہ سے دکانوں میں آتا رکھنا چھوڑ دیا انہوں نے بتایا تاجر اور دکاندار خوفزدہ ہیں حکومت اپنے من مانے ریٹ پر آتا فروخت کروانا چا ہتی ہے لیکن گندم نہیں ہے گندم کی کتائی میں مزید ایک ماہ کا وقت ہے انہوں نے بتایا ہمیں مارکیت سے 120 روپے گندم مل رہی ہے پسائی کے بعد مجھے 145 روپے پرتی ہے میں حکومت کے مقرر کردہ نرخ 105 روپے میں کیسے فروخت کرسکتا ہوں دکاندار وں کو مجسٹریٹ چھاپہ مار کر 40ہزار کا جرمانہ کررہا ہے اب نیا حکم بھی آیا ہے کہ جرمانے کے ساتھ چھ مہینے قید بھی ہوگی حکومت ڈنڈے کے زور پر آٹا روخت کروانا چاہتی ہے تاجر خوفزدہ ہیں اس لئے انہوں نے آتا رکھنا چھوڑ دیا ہے آنیوالے دنوں میں دالیں بھی گائب ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ میں نے چیف سیکرٹر ی سے اپیل کی کی خدا کے واسطے کو بھی ھلم دینے سے قبل تاجروں سے مشاورت تو کرو لیکں وہ ماننے کو تیار نہیں ہیں سرکاری گوداموں سے حکومت سو روپے کلو گند،م دے رہی ہے پر وہ بھی دیمانڈ پر نہیں مل رہی مارکیٹ سے آٹا غائب ہونے کی زمے دار حکومت ہے قبل ازین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے ردوبدل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد پٹرول پمپوں کے بند ہونے سے شہر میں بدھ کے روز افراتفری مچ گئی شہر کے پٹرول پمپوں پر عوام کا غیر معمولی رش ہوگیا شہریوں کو پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوا دیں ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیصلہ کریں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*