ماہرہ خان فیشن برانڈ کے مہنگے کپڑے مداحوں کو پسند نہیں آئے

ماہرہ میں تم سے محبت کرتی ہوں لیکن یہ کپڑے مضحکہ خیز حد تک مہنگے ہیں۔ تبصرے

یک سادہ سفید کرتا 13 ہزار کا بیچ رہی ہے؟ کون خریدے گا اسے؟ خاتون کا ٹوئٹ

کراچی)شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فیشن برانڈ ’ایم‘ کو مہنگا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مداحوں نے ٹویٹوں کے ذریعے اداکارہ کو بتایا کہ وہ فنکارہ سے محبت رکھتے ہیں لیکن ان مہنگے کپڑے نہیں خریدیں گے۔سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنا کپڑوں کا فیشن برانڈ متعارف کرایا ہے اور اس کا پہلا کلیکشن ان کی نانی ’رضیہ‘ کے نام پر ہے۔فیشن برانڈ کا اعلان ہوتے ہی مداحوں نے ویب سائٹ پر جاکر چیک کیا تو انہیں کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ محسوس ہوئیں چناں چہ ٹویٹر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک خاتون نے لکھا ’ماہرہ ایک سادہ سفید کرتا 13 ہزار کا بیچ رہی ہے؟ اور یہ فروخت بھی ہوچکا ہے؟ کیوں؟ کیسے؟ اور کس نے؟‘۔ٹویٹر پر ایک دوسری خاتون نے تبصرہ لکھا کہ ماہرہ جان میں تم سے محبت کرتی ہوں لیکن یہ کپڑے مضحکہ خیز حد تک مہنگے ہیں، یہ مارکیٹ سے دو ہزار میں مل جاتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*