آٹا،دودھ مافیاز بے لگام ہوگئے، ثروت اعجاز قادری

ملک میں مافیا ز کا راج ہے حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی ، عوام سخت پریشان ہیں

عو امی مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،مافیاز کا راج ہے

کراچی ( پ ر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہوچکی آٹا،دودھ مافیاز بے لگام ہوگئے،ملک میں مافیا ز کا راج ہے حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی مافیاز جب چاہیں دودھ،آٹا،چینی غائب کردیتے اور من مانی قیمت وصول کرتے ہیں،عو امی مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،مہنگائی کے خلاف ایک دن یہ غریب عوام سڑکوں پر ہونگے،عوام میں بے یقینی سی حالت ہے ایک طرف مہنگائی وبے روزگاری تو دوسری طرف مافیاز کا راج ہے،اقتدار چاہے کسی کے پاس ہو جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں پہنچیں گے مسائل حل نہیں ہونگے،حکومت اور اپوزیشن اپنی توانائی اقتدار کی بجائے عوام کے مسائل کیلئے خرچ کرتے تو ملک معاشی طور پر مستحکم ہوتا،تبدیلی دعوو¿ں اور بیرونی قرضے لینے سے نہیں آئے گی،تمام اکائیوں کو ملک کو قرضوں سے نجات اور ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا،حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ملک کے مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے عوامی مسائل اور معاشی استحکام کو یقینی بنائیں،کارکنان کی شب وروز جاری تنظیمی وفلاحی کاموں کی جدوجہد قابل ستائش ہے،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور غربت کے خاتمے کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*