کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کم ہوگئی، ڈی جی رینجرز

امن وامان میں بہتری سے معاشی استحکام پیدا ہوا جس سے صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں

کراچی ( کرائم رپورٹر)ڈی بھی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر فراز الرحمان اور ممبران نے ڈی جی رینجر ( ( سندھ) کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ریڈ اینڈ انڈسٹری آمد پر استقبال کیا اور اپنے ابتدائیہ میں شہر قائد میں امن قائم کرنے پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی بھی رینجرز سندھ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراہی میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوائ برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے جس سے صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ کراچی میں قائم ہونے والا من کراچی کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کا دشوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ اس موقع پر انڈ سٹرینز کے ممبران نے کراچی میں امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا اور بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*