پاکستان کا نام کچھ جاہل لوگ دنیا بھر میں بدنام کرنا چاہ رہے ہیں، شرجیل میمن

ہمارے کلچر میں ادب، احترام ہے، پاکستان میں مخالفت سکھائی جارہی ہے

جو نیا پاکستان لانے کی کوشش کی گئی وہ نیا پاکستان نہیں، تقریب سے خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام کچھ جاہل لوگ دنیا بھر میں بدنام کرنا چاہ رہے ہیں، بد قسمتی سے چند لوگوں نے نوجوان نسل میں برائیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔کراچی میں آرٹس ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آرٹس نمائش میں آکر اچھا محسوس ہو رہا ہے، نمائش میں ملک بھر سے 30 ہزار آرٹسٹس نے شرکت کی، آرٹسٹس نے اپنے فن پاروں کے ذریعے ٹیلنٹ دنیا کے سامنے پیش کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ آرٹسٹس نے امن و محبت کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کم عقل لوگوں نے ملک میں برا کلچر لانے کی کوشش کی، دنیا مخالفین کو گالیاں دینے والے کی حوصلہ شکنی کرے، جو نیا پاکستان لانے کی کوشش کی گئی وہ نیا پاکستان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، کم عقل لوگوں نے ملک میں نیا کلچر شروع کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ادب، احترام، شائستگی اور امن ہے، پاکستان میں آج مخالفت سکھائی جارہی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*