دہشت گرد تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میںچھاپہ مار کارروائی،کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

سی ٹی ڈی کی جانب سے اہم کمانڈر عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کر نے کا دعویٰ

2011سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابسطہ رہا ۔ افغانستان سے تعلق ہے۔ کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہوں، ملزم

مضان میں کراچی سے چندہ اکٹھا کرکے افغانستان میں داعش کو دیتا ہوں، حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہوں، دوران تفتیش انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ وہ 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابسطہ رہا ہے۔ ملزم افغانی ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے، گرفتار ملزم اکثر رمضان کے مہینے میں کراچی سے چندہ اکٹھا کرکے افغانستان میں داعش کو دیتا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے اور اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں جس کا فرانزک معائنہ کروایا جا رہا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*