ایف آئی اے نے اداکار فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا

اداکار منیب بٹ نے ذاتی معلومات لیک کرنے پر فیروز کیخلاف درخواست دی تھی

فیروز خان کے اقدام پر منیب سمیت چند ساتھی فنکاروں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے

کراچی (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے اداکار فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا۔ تنازعات کا شکار اداکار فیروز خان کے خلاف مبینہ طور پر ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اداکار کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔ اداکار منیب بٹ نے اہلیہ ایمن خان اور منال خان کی ذاتی معلومات لیک کرنے کے خلاف سائبر کرائم میں فیروز خان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ سمیت چند ساتھی فنکاروں کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا۔ فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کو نوٹس بھیجنے کے بعد اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں جس میں ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات درج تھیں، اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کردیا بعدازاں ساتھی فنکاروں جن میں ثروت گیلانی، فرحان سعید، منیب بٹ شامل ہیں نے فیروزخان کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا، اس کیس کی تفتیش کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فیروز خان کا موبائل فون ضبط کر لیا:

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*