ڈرامہ شوٹنگ کرنیوالے اداکاروں پر حملہ

جمشید کوارٹر میں اداکارہ حرا مانی، ہدایتکار نبیل قریشی سمیت دیگر پر مسلح افراد کی چڑھائی، قیمتی سامان لوٹ کرفرار

پی آئی بی کالونی کے مکان میں شوٹنگ کے دوران 40 سے 50 افراد نے حملہ کیا، ساتھیوں کو زخمی کیا، ہدایتکار نبیل قریشی

مقدمہ جمشیدکوارٹر تھانے میں پروڈیوسرعلی حسین کی مدعیت میں درج، نامزد 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے، علاقہ پویس

کراچی ( کرائم رپورٹر) جمشید کوارٹر میں ڈرامے کی شوٹنگ دوران اداکارہ حرا مانی اور ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا ہدایتکار نبیل قریشی اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ڈرامے کی شوٹنگ میں فنکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان سے ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا نبیل قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مزید لکھا کہ ہم اس وقت پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں ہمارے ساتھ کراچی میں اس سے پہلے اس نوعیت کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا، نبیل نے بتایا کہ حملہ آور اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے خواتین کا لحاظ نہ کرتے ہوئے ان پر بھی ہاتھ ا±ٹھایا اور ہمارے موبائل، بٹوے سمیت قیمتی سازو سامان لوٹ کر لے گئے۔ ہدایتکار نبیل قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ٹیم کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بچانے کیلئے آخری حد تک کوشش کی اور خود زخمی ہوگئے وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔حرامانی اور دیگر چائلڈ آرٹسٹ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں پی آئی بی کے قریب ڈرامے کی شوٹنگ میں فنکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ جمشیدکوارٹر تھانے میں پروڈیوسرعلی حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مدعی علی حسین نے بیان میں کہا کہ پی آئی بی کالونی میں ایک گھر میں شوٹنگ کررہے تھے کہ شوٹنگ کے دوران 40 سے 50 افراد نے حملہ کیا۔ مدعی مقدمے نے بتایا کہ حملہ آوروں نے 5 ساتھیوں اور ملازمین کو زخمی کیا اور ساتھ ہی ریکارڈنگ ،پروڈکشن کا قیمتی سامان بھی چھین لیا مدعی علی حسین کے مطابق مکان مالک نے بتایاحملے میں پڑوسی محمدعلی ،اسکا بھائی قاسم ملوث ہیں ، حملہ آوروں میں احد اور حسن سمیت دیگر افراد شامل ہیں پولیس نے مقدمے میں نامزد 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*