2 افراد قتل، 8 لاشیں ملیں

شہر قائد کی سڑکوں پر ڈاکوراج برقرار، لوٹ مارکی وارداتیں جاری، ڈکیتوں نے مزاحمت پر 5شہریوں کو گولیاں ماردیں

منگھو پیر روڈ نہر نارتھ فیز ٹو کے قریب سے مغوی 50 سالہ شخص کی نعش ملی مقتول کو نامعلوم ملزمان نے ا غوا کے بعد ایک گولی مار کر ہلاک کیا تھا، لاش کسی دوسرے مقام سے لاکرپھینکی گئی، شناخت نہ ہوسکی، پولیس

بہادر آباد کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، شیران سیکورٹی گارڈ تھا، اپنی بندوق چلنے سے جاں بحق ہوا، معاملہ پراسرار، پولیس کی تفتیش جاری، طارق روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی، اسپتال منتقل

آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ، صدر جہانگیر پارک، کورنگی ابراہیم حیدری، حب چوکی، سپرہائی وے فقیراگوٹھ سے لاشیں ملیں، ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی ( کرائم رپورٹر ) منگھو پیر میں مغوی کی نعش ملی کارساز میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 8نعشیں ملیں۔ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے مختلف علاقوں میں پانچ شہریوں کو گولی مارکر زخمی کردیا، تفصیلات کے مطابق منگھو پیر روڈ نہر نارتھ فیز ٹو کے قریب سے مغوی 50 سالہ شخص کی نعش ملی مقتول کو نامعلوم افراد نے غوا کے بعد ایک گولی مار کر ہلاک کیا تھا ایس ایچ او منگھوپیر سرفراز اعوان کے مطابق مقتول کو کسی اور جگہ قتل کرکے نعش پھینکی ہے نعش کے قریب سے دو چابی کے گچھے اور پچاس روپے ملے ہیں پولیس نے نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا نادار کے بائیو میٹرک سستم کے زریعے نعش کیاشناخت کی کوشش کی جارہی ہے بہادر آباد کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق کارساز kda اسکیم 01 کے قریب پراسرار طوراپنی گن اتفاقیہ طور پر چلنے سے25 سالہ سیکورٹی گارڈ شیران ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگیا نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل طارق روڈ اللہ والی چورنگی کے قریب روڈ سے30 سالہ شخص کی لاش ملی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل آئی آئی چندریگر روڈ PTCLآفس کے قریب فٹ پاتھ سے72سالہ شخص محمد اقبال ولد عبدالرحمن کی لاش ملی جس کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاسپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ کبیر چوک کے قریب فٹ پاتھ سے 45سالہشخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاصدر جہانگیر پارک کے قریب فٹ پاتھ سے 32سالہشخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا:نارتھ ناظم آباد بلاکN پشاوری آئسکریم کے قریب فٹ پاتھ سے70سالہشخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاکورنگی ابراہیم حیدری N3پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے40سالہشخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا- حب چوکی ڈارو ھوٹل ندی کے قریب سے60 سالہ شخص کی لاش ملی ہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*