پرائیویٹ اسپتال خون چوس رہے ہیں

موجودہ دور میں غریب عوام کے لیے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانا ناممکن ہوچکا ہے، سید مراد علی شاہ

پوری کوشش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں عوام الناس کو علاج معالجے کی تمامتر جدید سہولتیں فراہم کی جائیں

انڈس اسپتال کیلئے فنڈز دینے والے ڈونرز نہیں پارٹنرز ہیں، جہاں حکومت کی مدد کی ضرورت ہوگی ہم کریں گے

ورلڈ بینک کے صدر پریشان ہوگئے تھے کہ آپ ساری چیزیں مفت کیوں کرتے ہیں؟انڈس اسپتال میں خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اسپتال شفا تو دیتے ہیں لیکن خون چوس لیتے ہیں، موجودہ دور میں غریب عوام کے لیے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کرانا ناممکن ہوچکا ہے اس لیے ہماری پوری کوشش ہے کہ سرکاری یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں عوام کو علاج معالجے کی تمامتر جدید سہولتیں میسر آئیں،۔کراچی کے انڈس اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر پریشان ہوگئے تھے کہ آپ ساری چیزیں مفت کیوں کرتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ انڈس اسپتال کیلئے فنڈز دینے والے ڈونرز نہیں پارٹنرز ہیں، جہاں سندھ حکومت کی مدد کی ضرورت ہوگی ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارٹنر شپ میں آپ لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں، ہم نہیں کر رہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2015 سے سندھ حکومت اور انڈس اسپتال مل کر کام کر رہے ہیں، ہم اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اخراجات غریب آدمی برداشت نہیں کرسکتا، کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر باری کے ساتھ مل کر کام کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*